بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کیخلاف کارروائی

 بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کیخلاف کارروائی

کراچی (آئی این پی)ضلع کیماڑی تھانہ سعیدآباد پولیس کی بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کے خلاف کارروائی،منشیات سپلائی میں ملوث مرد و خاتون ملزم بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتارکرلیے گئے۔

گرفتار ملزم و ملزمہ بلوچستان سے منشیات لے کر پسنجر بس کے زریعے کراچی پہنچے تھے ۔ملزمان کو خفیہ اطلاع پر یوسف گوٹھ بس ٹرمینل سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 1040 گرام آئس برآمد ہوئی۔برآمدہ آئس کراچی میں مختلف مقامات پر ترسیل / سپلائی کی جانی تھی۔گرفتار ملزم کی شناخت جاسم دلمراد اور ملزمہ کی لکی زوجہ حسین کے نام سے ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...