لاپتہ شہری عبداللہ کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے سہراب گوٹھ سے لاپتہ شہری عبداللہ کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ شہری کا سراغ ملنے یا گرفتاری ظاہر ہونے سے گمشدگی اور گرفتاری کے حالات سے متعلق شکایات خودبخود ختم نہیں ہوجاتیں۔
پولیس نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ عبداللہ تھانہ ایس آئی یو کے مقدمے میں گرفتار ہے ۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عبداللہ کی گمشدگی کا مقدمہ اگست میں درج کیا گیا تھا جبکہ پولیس رپورٹ کے مطابق ستمبر میں اس کی گرفتاری ظاہر کی گئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ شہری کے لاپتہ ہونے ، گرفتاری اور حوالات سے متعلق درخواست گزار کی شکایت الگ نوعیت کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments