میرپورخاص:محکمہ تعلیم میں مزید 3اساتذہ کی جعلی بھرتیوں کا انکشاف

میرپورخاص:محکمہ تعلیم میں مزید 3اساتذہ کی جعلی بھرتیوں کا انکشاف

میرپورخاص (بیورورپورٹ ) میرپورخاص کے محکمہ تعلیم میں مزید 3 اساتذہ کی جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے ،

جس کے بعد جعلی بھرتی ہونے والے اساتذہ کی تعداد 9 ہوگئی ہے ۔ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن میرپورخاص محمد اقبال کنبھر کی رپورٹ پر سیکریٹری تعلیم سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن حیدرآباد کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق محمد عمران، بھاگ چند اور محمد عثمان کی بھرتیاں جعلی قرار دی گئی ہیں ۔ اس معاملے میں غیر قانونی بھرتیوں کے ساتھ ساتھ ٹریژری آفس سے تنخواہوں کے اجرا کا بھی انکشاف ہوا ہے ، جس پر محکمہ تعلیم سندھ کے بھرتی نظام اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...