پنگریو:زمینی تنازع پر دو گروپوں میں تصادم، 11افراد زخمی

پنگریو:زمینی تنازع پر دو گروپوں میں تصادم، 11افراد زخمی

پنگریو (نمائندہ دنیا) گاؤں گھنور جونیجو میں 10 ایکڑ زرعی زمین کے تنازع پر گل حسن جونیجو اور اکبر جونیجو گروپوں کے درمیان تصادم میں خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے ۔

دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے وار کیے ۔ واقعہ میں گل حسن جونیجو گروپ کے شبیر جونیجو، آصف جونیجو، غمشاد جونیجو، گھنور جونیجو، مشتاق جونیجو، بشیر جونیجو، جاوید جونیجو، ثاقب جونیجو اور مسمات وزیراں جونیجو سمیت 9 افراد جبکہ دوسرے گروپ کے اللہ جڑیو جونیجو اور گلشاد جونیجو زخمی ہوئے ۔ تمام زخمیوں کو پنگریو صحت مرکز منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے سول اسپتال حیدرآباد ریفر کردیا گیا۔ دوسری جانب گل حسن جونیجو گروپ کے علی ڈنو جونیجو، رسول بخش جونیجو و دیگر نے پنگریو پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ اکبر جونیجو گروپ نے حملہ کرکے خواتین سمیت ان کے افراد کو زخمی کیا ہے ، مخالف گروپ کی جانب سے انہیں مزید حملوں کا سامنا ہے ۔ پولیس حکام واقعہ کا نوٹس، تحفظ ،انصاف فراہم کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...