حب:ضلع انتظامیہ کا غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن،سامان ضبط
حب (نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن(ر) جمعداد خان مندوخیل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حب جویریہ ڈار کی سربراہی میں لسبیلہ کینال سے پانی کے غیر قانونی اخراج اور ہائیڈرنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن جاری ہے ۔
آپریشن میں پولیس، ایف سی اور محکمہ آبپاشی کے ایکس ای این سمیت متعلقہ حکام حصہ لے رہے ہیں۔ کارروائی کے دوران متعدد ہائیڈرنٹس کے پائپ، مشینری اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری آپریشن کا مقصد لسبیلہ کینال سے پانی کے غیر قانونی استعمال اور نکاسی کی روک تھام اور پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا ہے ۔ حکام کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments