ایس ایس پی ایس آئی یو سمیت دو افسران کو شوکاز نوٹس

ایس ایس پی ایس آئی یو  سمیت دو افسران کو شوکاز نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے منگھوپیر میں گھر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے طالبعلم روشم خان کے قتل کیس کی تحقیقات منتقل نہ کرنے پر پولیس حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی ایس آئی یو سمیت دو افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیے ۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران مدعی کے وکیل قادر مندوخیل نے عدالتی حکم کے باوجود تفتیش تبدیل نہ کرنے پر پولیس حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مقتول کے والد روئیداد خان کی درخواست پر عدالت نے موجودہ تفتیشی افسر سے کسی قابل افسر کو تحقیقات منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم پولیس نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا۔ تفتیش کے دوران جیو فینسنگ میں تاخیر اور اسلحے کی فرانزک رپورٹ کی عدم موجودگی جیسی سنگین خامیاں بھی سامنے آئی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...