ایف آئی اے کو کیس کا چالان جمع کرانے کی مہلت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن ضمیر عباسی کے خلاف بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے خردبرد کے کیس کی سماعت ہوئی، ضمیر عباسی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔
ایف آئی اے نے کیس کا چالان جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے9 دسمبر تک چالان جمع کرانے کی مہلت دے دی۔ ایف آئی اے نے ضمیر عباسی اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments