بھتہ مافیاکے تین کارندے زخمی حالت میں گرفتار

بھتہ مافیاکے تین کارندے زخمی حالت میں گرفتار

رینجرز اور ایس آئی یو پولیس کی پاپوش نگر میں مشترکہ کارروائی ملزمان خوف و ہراس پھیلانے اور فائرنگ کی وارداتوں میں ملوث

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ اور ایس آئی یو پولیس نے پاپوش نگر ناظم آباد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث صمد کاٹھیاواڑی اور جمیل چھانگا گروہ کے تین کارندوں کو فائرنگ کے تبادلے میں زخمی حالت میں جبکہ ایک ملزم کو بغیر مزاحمت گرفتار کرلیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت ضمیر عرف پرنس، محمد شاکر، برکت علی عرف براہ اور محمد زہیم کے نام سے ہوئی ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کاروباری افراد کی معلومات بھتہ مافیا کو فراہم کرنے ، بھتہ نہ دینے پر خوف و ہراس پھیلانے اور مختلف مقامات پر فائرنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزم برکت علی عرف براہ جمیل چھانگا گروہ کا اہم کارندہ ہے اور 2016 سے گروہ کے سرغنہ سے منسلک ہے ۔ ملزم نے جمیل چھانگا کے کہنے پر تھارولین میں زیر تعمیر عمارتوں اور نسیم کلاتھ مارکیٹ لسبیلہ پر فائرنگ کرنے کا اعتراف کیا ہے ، جبکہ گروہی فسادات کے دوران مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے ۔رینجرز ترجمان کے مطابق ضمیر عرف پرنس اور محمد شاکر صمد کاٹھیاواڑی اور اویس ڈاڈا کے اہم کارندے ہیں۔ ضمیر عرف پرنس نے جیل میں اویس ڈاڈا سے ملاقات کے بعد شاکر کو بھی بھتہ وصولی کے لیے گروہ میں شامل کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...