حیدر آباد:نوجوان کی گاجاموری کے قریب پھلیلی نہر سے لاش برآمد
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)پریٹ آباد کے رہائشی 25 سالہ نوجوان اکرم قریشی کی لاش گاجا موری کے قریب پھلیلی نہر سے ۔۔۔
برآمد ہونے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جہاں ریسکیو اہلکاروں نے نہر سے لاش نکال کر پولیس کے حوالے کردی۔ جسے پولیس نے سول اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی موت کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments