سینٹرل جیل میں قیدک یوں کے مفت طبی معائنے کیلئے بلڈ سیمپل کلیکشن سینٹر قائم

سینٹرل جیل میں قیدک یوں کے مفت طبی معائنے کیلئے بلڈ سیمپل کلیکشن سینٹر قائم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کمیونٹی پولیسنگ کراچی (سی پی کے )نے قیدیوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کراچی سینٹرل جیل میں اپنے پہلے بلڈ سیمپل کلیکشن سینٹر کا افتتاح کردیا۔ اس اقدام کا ۔۔

مقصد قیدیوں کی طبی جانچ، بیماریوں کی بروقت تشخیص اور مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے مطابق سینٹر میں قیدیوں کے خون کے نمونے حاصل کرکے مختلف لیبارٹری ٹیسٹ کیے جائیں گے ۔ ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لے کر بیماریوں کی تشخیص اور علاج تجویز کرے گی جبکہ قیدیوں کو ضروری ادویات اور طبی سہولیات بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔ قیدیوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے پری وینٹیو ہیلتھ کیئر پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے ، جس میں قبل از وقت طبی معائنہ، ضروری ٹیسٹ اور بیماریوں کی ابتدائی تشخیص پر توجہ دی جائے گی۔کمیونٹی پولیسنگ کراچی کا وژن اس طبی سہولت کو سندھ بھر کی جیلوں تک وسعت دینا اور وہاں سی پی کے ہیلتھ یونٹس قائم کرنا ہے تاکہ قیدیوں کو بروقت طبی سہولیات اور مؤثر علاج کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...