جناح اسپتال میں سرکاری گارڈ پر تشدد،انتظامیہ نے صلح کرادی
کراچی(آئی این پی )جناح اسپتال میں سیکیورٹی گارڈز کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جہاں شعبہ ایمرجنسی کے ۔۔
باہر نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ نے سرکاری سیکیورٹی گارڈ پر تشدد کیا۔فوٹیج میں دیکھا گیا کہ سرکاری سیکیورٹی شفٹ انچارج نجی کمپنی کے گارڈ سے بات کر رہا تھا، دوران گفتگو نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ نے گالیاں دینا شروع کر دی۔ انچارج کو تین چار لوگوں نے مل کر باہر نکالا اور نجی کمپنی کے گارڈ نے سرکاری سیکیورٹی شفٹ انچارج کو دوستوں کے ساتھ مل کر پیٹا۔دوسری جانب انتظامیہ کے مطابق جھگڑے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملے کو حل کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments