ائیرپورٹ کی پارکنگ میں لفٹنگ کے دوران ہائبرڈ کار جل کر خاک
کراچی(آئی این پی )کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ میں لفٹنگ کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی ہائبرڈ کار جل کر خاک ہوگئی۔۔۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی پارکنگ میں کار میں آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا اور جناح ٹرمینل آنے والے شخص نے مبینہ طور پر کار نوپارکنگ میں پارک کی تھی۔جناح ٹرمینل پر پارکنگ کا انتظام چلانے والی نجی کمپنی نو پارکنگ پر کھڑی گاڑیوں کو لفٹر کے ذریعے اٹھا کر بھاری جرمانے وصول کرتی ہے ، اس کمپنی کے لفٹر آپریٹر نے جیسے ہی کار کو اٹھایا، کار کے اندر آگ بھڑک اٹھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments