آن لائن جوا کھلانے والا نیٹ ورک بے نقاب،5گرفتار

آن لائن جوا کھلانے والا نیٹ ورک بے نقاب،5گرفتار

240 ارب روپے کی ٹرانزیکشن سامنے آگئیں،38اکاؤنٹس کی نشاندہی دو بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے علاوہ ایک ارب کے اثاثے بھی ضبط

کراچی(این این آئی)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے آن لائن جوئے اور سٹے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا جس کے ذریعے 240ارب روپے کی بینکنگ ٹرانزیکشنز ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ حکام کے مطابق آن لائن بیٹنگ میں استعمال ہونے والے 38 بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی بھی کی گئی ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی شہزاد اکبر کے مطابق آن لائن جوئے کے مقدمے میں چالیس ملزمان نامزد ہیں جن میں سے پانچ کمپنی سربراہان کو گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار ملزمان میں ایک چینی شہری بھی شامل ہے ۔ نیٹ ورک سے منسلک دو بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے علاوہ ایک ارب روپے مالیت کے اثاثے بھی ضبط کیے گئے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر کے مطابق ان ایپس کے ذریعے رقوم کی گردش کا ایک منظم نظام چلایا جا رہا تھا ۔ادارے نے آن لائن جرائم کے خلاف دیگر کارروائیوں میں ڈبہ اسکیم کے نیٹ ورک کو ڈائلر سافٹ ویئر فراہم کرنے والے ملزم دانیال کو بھی گرفتار کیا۔ایک اور کارروائی میں ڈارک ویب کے ذریعے دنیا بھر کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کی خفیہ معلومات فروخت کرنے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ جامعات اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والے دو ملزمان حسام الدین اور مبینہ مرکزی سپلائر سید افتخار کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق کراچی میں آن لائن جرائم، جوئے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مجموعی طور پر پانچ بڑی کارروائیاں کی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...