مفرور ملزم کی ضمانت منظور

مفرور ملزم کی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت نے جنوبی افریقہ سے آئے پاکستانی شہری کے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں مفرور ملزم حسین جمال کی ایک لاکھ روپے کے عوض درخواست ضمانت منظور کرلی۔

مقدمے کے مفرور ملزم حسین جمال نے انسداد دہشتگردی عدالت میں سرینڈر کیا، جس کے بعد عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ وکیل صفائی عابد زمان نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کا مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...