گورنر سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
کراچی (این این آئی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، ثقافتی تعاون اور عوامی روابط کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ورلڈ کلچر فیسٹیول میں شرکت کے لیے کراچی آنے والے کینیڈین فلم ساز لوری براؤن، انعم عباس اور موسیقار ڈی جے مکس ویل بھی موجود تھے ۔اس موقع پر دونوں جانب سے پاکستانی نڑاد کینیڈین کمیونٹی کے کردار کو سراہا گیا اور اسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں اہم پل قرار دیا گیا۔ملاقات کے دوران فلم، موسیقی، تخلیقی صنعتوں اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے نئے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ گورنر سندھ نے کینیڈین فنکاروں کو کراچی آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے ثقافتی تبادلوں کے فروغ کے لیے ورلڈ کلچر فیسٹیول کی کاوشوں کو سراہا۔ اس کے علاوہ تعلیم اور کاروباری شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments