برطانوی ہائی کمشنر کا تاریخی سوامی نارائن مندر کا دورہ
کراچی(این این آئی)برطانیہ کی ہائی کمشنر برائے پاکستان جین میریٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر آڈوانی کی میزبانی میں کراچی کے قدیم اور تاریخی سوامی نارائن مندر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے انہیں مندر کی تاریخی حیثیت، مذہبی اہمیت، قدیم طرزِ تعمیر اور ثقافتی ورثے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت، وزیراعلیٰ سندھ اور محکمہ اقلیتی امور صوبے بھر میں اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود، ترقی اور حقوق کے تحفظ کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments