نجی کمپنی کی این سی سی آئی اے افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں آن لائن جوئے اور سٹے کے خلاف این سی سی آئی اے کی کارروائیوں کے معاملے پر نجی کمپنی نے این سی سی آئی اے افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
درخواست گزار کے وکیل جہانگیر شمس نے موقف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے اگست میں کمپنی کے خلاف انکوائری جاری رکھنے ، تاہم کسی سخت اقدام سے روکنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے باوجود عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انکوائری کو مقدمے میں تبدیل کیا گیا اور کمپنی کے افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق کمپنی کا نمائندہ متعدد بار این سی سی آئی اے کے دفتر گیا، لیکن تحقیقات نہیں کی گئیں۔ این سی سی آئی اے نے نوٹس جاری کیے بغیر کمپنی کے دفاتر پر چھاپے مارے اور سی ای او سیف الاسلام سمیت کمپنی ملازمین کو حراست میں لیا۔ درخواست میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا کہ رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران نقدی، زیورات، گاڑیاں اور دستاویزات بھی ساتھ لے جائی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments