مطلوب ٹیٹو مین ذہنی دباؤ کا شکار تھا، پولیس
کراچی (این این آئی)پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کا ڈیٹا لیک کرنے والے ملزم دانش پرویز عرف ٹیٹو مین نے محمود آباد کے علاقے میں واقع اپنے گھر میں خود کشی کی کوشش کی۔
پولیس حکام کے مطابق اس وقت ملزم دانش جناح اسپتال میں زیر علاج ہے ، بلوچ کالونی پولیس نے خود کشی کے واقعے سے متعلق ابتدائی ضابطے کی کارروائی مکمل کر لی ہے ۔پولیس نے ملزم کے بیان کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ این سی سی آئی اے کیس میں ضمانت ملنے کے باوجود ملزم مسلسل ذہنی دباؤ کا شکار تھا، جس کی وجہ سے اس نے اپنی جان لینے کی کوشش کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے مطابق کیس اور انویسٹی گیشن کی وجہ سے وہ سخت پریشان تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments