گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والا بین الصوبائی گروہ پکڑا گیا

گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والا بین الصوبائی گروہ پکڑا گیا

سرغنہ سمیت 7 ملزمان گرفتار ،کروڑوں کے طلائی زیورات، موبائل برآمدگرفتار ملزمان کا شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد بڑی ڈکیتیوں کا اعتراف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گھروں اور بنگلوں میں ڈکیتیاں کرنے والا بین الصوبائی گینگ گرفتار، سرغنہ سمیت 7 ملزمان گرفتار کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، موبائل فونز ، نقدی اسلحہ و کار برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران خان نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے گھروں اور بنگلوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی منظم گینگ کے سرغنہ سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد بڑی ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے ۔ ملزمان کی شناخت محمد شعیب، اعجاز، سمیر، رؤف، منیر خان، ابراہیم اور دانش علی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بھاری مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، 19 موبائل فونز، لیپ ٹاپ، سام سنگ ٹیبلٹ، گھڑیاں، ہینڈ بیگز اور دیگر قیمتی سامان برآمد کیا ہے ۔ برآمد ہونے والے طلائی زیورات میں 7 سیٹ، 2 لاکٹ، 10 گولڈ ٹاپس، 10 انگوٹھیاں، 45 چوڑیاں اور 6 طلائی چینیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 50 ہزار روپے نقد، 12 کلائی گھڑیاں، 3 عدد 9 ایم ایم اور 4 عدد 30 بور پستول، ایک سوزوکی کلٹس کار اور 125 موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی۔ڈاکٹر عمران خان کے مطابق گرفتار گینگ نے 21 اگست 2026 کو ڈی ایچ اے فیز فائیو خیابانِ شمشیر میں حامز فیصل کے بنگلے میں ڈکیتی کی تھی۔مالک مکان کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات، نقدی، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...