مولانا کیخلاف مبینہ پروپیگنڈا، جے یوآئی کا سندھ بھر میں احتجاج
اندرون سندھ (نمائندگان)سندھ کی تقسیم اور مولانا فضل الرحمن کے خلاف مبینہ پروپیگنڈے کے خلاف جمعیت علمائے اسلام نے سندھ بھر میں احتجاج کیا۔
سانگھڑ میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ اور شدید نعرے بازی کی گئی۔ لاڑکانہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر محمود سومرو نے کہا کہ سندھ ہماری ماں ہے ، اس کی وحدت اور سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سندھ کی تقسیم یا نئے صوبے بنانے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کریں گے۔ کندھکوٹ میں رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی کردار کشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی وہ ملک کی مذہبی و سیاسی شناخت ہیں، ان کے خلاف پروپیگنڈا ایک سازش ہے کردار کشی کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ حیدرآباد میں بھی ریلی نکالی گئی، جس میں رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ مولانا کی کردار کشی بند کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments