مجلس وحدت مسلمین کاسفیر طاہر اندرابی کی فوری برطرفی کا مطالبہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر حافظ کاظم عباس نے پاکستانی سفیر کی صہیونی اسرائیلی سفیر سے ملاقات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سفیر طاہر اندرابی کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفیر کی صہیونی اسرائیلی سفیر سے ملاقات آئین و نظریہ پاکستان اور قائداعظم محمد علی جناح کے افکار سے کھلی غداری اور عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ خراب کرنے کی سازش ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس کراچی میں منعقدہ ڈویژنل کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈویژنل کابینہ کے اراکین اور ضلعی ذمہ داران نے شرکت کی۔حافظ کاظم عباس نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست قرار دیا تھا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments