مزاراتِ اولیاء امن اور بھائی چارے کے مراکز ہیں، فہیم شیخ
کراچی(این این آئی) سیکرٹری اوقاف، مذہبی امور، زکواۃ و عشر سندھ آغا فخر حسین نے پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ کی دعوت پر مزار سیدنا قطب عالم شاہ بخاری کا دورہ کیا۔۔۔
جہاں انہوں نے حاضری دی اور فاتحہ خوانی کے بعد ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ نے سیکرٹری اوقاف کا استقبال کیا۔ملاقات کے دوران مزار سے متعلق مسائل، زائرین کو سہولیات کی فراہمی، مزار کی دیکھ بھال اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر فہیم الدین شیخ نے کہا کہ مزاراتِ اولیاء امن، محبت، رواداری اور بھائی چارے کے مراکز ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments