طبی نظام میں شفافیت یقینی بنائی جائے ، شمسہ مہ جبین

 طبی نظام میں شفافیت یقینی بنائی جائے ، شمسہ مہ جبین

کراچی(این این آئی) صدائے انسانیت سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن شمسہ مہ جبین نے کہا ہے کہ۔۔۔

 بیماری کی حالت میں علاج کی امید لے کر اسپتال یا کلینک پہنچنے والا عام شہری پہلے ہی جسمانی تکلیف اور ذہنی پریشانی کا شکار ہوتا ہے ، لیکن بعض مقامات پر بھاری چیک اَپ فیس، مہنگی ادویات اور متعدد ٹیسٹوں کے اخراجات اس کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری طبی اخراجات کی شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر نظام بنایا جائے ، کم آمدنی والے مریضوں کو رعایتی یا مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے اور ادویات کی قیمتوں و معیار کی نگرانی مؤثر بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...