سرد ی میں ذیابیطس کے بزرگ مریضوں کیلئے احتیاط ضروری

سرد ی میں ذیابیطس کے بزرگ مریضوں کیلئے احتیاط ضروری

مریضوں کو خوراک، ادویات، روزمرہ سرگرمیوں کا خصوصی خیال رکھنا چاہیےپاؤں کے معمولی زخم کے سنگین ہونے کا خدشات بڑھ جاتے ہیں، طبی ماہرین

کراچی(این این آئی)سردیوں کا موسم ذیابیطس کے مریضوں، خصوصاً بزرگ افراد کے لیے کئی طبی مشکلات پیدا کر سکتا ہے ۔ سردی کے باعث خون میں شوگر کی سطح بڑھنے ، ہاتھ پاؤں میں خون کی روانی متاثر ہونے اور پاؤں پر معمولی زخم کے سنگین مسئلے میں تبدیل ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے بزرگ مریضوں کو سردیوں میں اپنی خوراک، ادویات، روزمرہ سرگرمیوں اور پاؤں کی صفائی کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے ۔سرد موسم میں جسم خود کو گرم رکھنے کے لیے زیادہ توانائی استعمال کرتا ہے ، جس کے نتیجے میں جسمانی تبدیلیاں خون میں شوگر کی سطح بڑھا سکتی ہیں۔ بعض اوقات مریض معمول کے مطابق کھانا کھانے اور ادویات لینے کے باوجود شوگر میں اضافے کا سامنا کرتے ہیں۔

سردی کے دوران جسم اپنی حرارت برقرار رکھنے کے لیے ہاتھوں اور پاؤں کی خون کی نالیوں کو سکیڑ دیتا ہے ، جس سے ان حصوں تک خون کی فراہمی کم ہو سکتی ہے ۔ ذیابیطس کے مریضوں میں پہلے ہی خون کی نالیوں اور اعصاب کو نقصان پہنچنے کا خدشہ موجود ہوتا ہے ، ایسے میں دورانِ خون مزید متاثر ہونے سے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے رہ سکتے ہیں اور زخم بھرنے کا عمل سست پڑ سکتا ہے ۔ خون کی نالیوں کے سکڑنے سے بلڈ پریشر میں اضافہ اور دل پر دباؤ بھی بڑھ سکتا ہے ۔ امریکی ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آن ایجنگ نے بھی بزرگ افراد کے لیے سرد موسم میں احتیاط کو اہم قرار دیا ہے ۔ذیابیطس کے مریضوں کے لیے پاؤں کی حفاظت بھی انتہائی ضروری ہے ۔ سردیوں میںپاؤں پر پڑنے والی معمولی دراڑ یا زخم انفیکشن یا السر کا سبب بن سکتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...