الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت ایوارڈواسناد تقسیم

الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت ایوارڈواسناد تقسیم

کراچی( پ ر)الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت میٹرک میں نمایاں نمبروں سے پاس ہونے والے باہمت طلبہ وطالبات میں ایوارڈز اور اسنادتقسیم کردی گئیں۔

میٹرک کے ’’ہائی اچیور‘‘ طلبہ کیلئے الخدمت ہیڈآفس میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔مختلف کلیسٹرز سے تعلق رکھنے والے طلبہ وطالبات میں نقد ایوارڈ ،شیلڈز اوراسناد تقسیم کی گئیں۔ میٹرک امتحانات میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے اے ون گریڈ کے پہلے 3بچوں کو کیش ایوارڈزاور اسناد دی گئیں۔ اے گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ میں شیلڈز اور اسناد جبکہ بی گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔ اس موقع پرڈائریکٹر بنو قابل پروگرام فاروق کملانی ،ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز عمرقائم خانی اور سینئر منیجر آرفن کیئر پروگرام سلمان اطہر موجود تھے ۔تقریب میں بچوںکی ماؤں اور ان کے سرپرستوں نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...