عوام کے مسائل حل ہونے چاہئیں، جے یو پی
کراچی(این این آئی) جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنما ملک محمد شکیل قاسمی نے کہا ہے کہ سندھ میں نئے انتظامی یونٹس بنانے یا نہ بنانے کی بحث اپنی جگہ، لیکن اصل سوال یہ ہے کہ۔۔۔
عوام کو بنیادی سہولیات کب میسر آئیں گی؟ سندھ حکومت اپنی کارکردگی کے ذریعے ثابت کرے کہ وہ پورے صوبے کے انتظامی، معاشی اور شہری مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ انتظامی تقسیم ہو یا موجودہ نظام برقرار رہے ، عوام کو اس بحث سے زیادہ اپنے مسائل کے حل سے دلچسپی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے کشمور، گھوٹکی سے بدین اور تھرپارکر سے حیدرآباد تک سندھ کے عوام کو پینے کے صاف پانی، بجلی، گیس، صحت، تعلیم، روزگار، سڑکوں، نکاسی آب اور امن و امان جیسے مسائل کا سامنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments