میر تقی میر کی تصنیف نکات الشعراء کا اردو ترجمہ شائع
کراچی(این این آئی) اردو تذکرہ نگاری کی تاریخ میں نمایاں مقام رکھنے والی عظیم ادبی تصنیف ‘‘نکات الشعراء’’ کا اردو ترجمہ شائع ہوگیا۔
نامور کلاسیکی شاعر میر تقی میر کی یہ تصنیف اردو تذکرہ نگاری کے اولین اور اہم ترین ماخذ میں شمار ہوتی ہے ، جس میں اردو شاعری کے ابتدائی دور کے شعرا کے حالاتِ زندگی، ادبی مقام اور شعری خصوصیات سے متعلق اہم معلومات محفوظ ہیں۔فارسی زبان میں تحریر کردہ اس اہم ادبی تذکرے کا اردو ترجمہ معروف محقق اور دانشور پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب قادری نے کیا ہے ، جبکہ پروفیسر سعید حسن قادری نے کتاب کی تدوین و تزئین کے فرائض انجام دیے ہیں۔ دونوں شخصیات کی علمی و تحقیقی کاوش کے نتیجے میں کلاسیکی ادب کا ایک اہم خزانہ اردو قارئین، طلبہ اور محققین کے لیے قابلِ رسائی ہوگیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments