وزیراعلیٰ کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پراظہار افسوس
کراچی (آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، حسین نقی کی صحافتی خدمات اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔۔۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حسین نقی نے صحافت میں اصول پسندی، جرات اور حق گوئی کی روشن مثال قائم کی، حسین نقی کا انتقال صحافتی برادری اور انسانی حقوق کے لیے بڑا نقصان ہے ، حسین نقی کی صحافت اور انسانی حقوق کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments