ٹریلر نے متعدد گاڑیاں رونددیں،ایک شخص جاں بحق
ماڑی پور گریکس کے قریب حادثہ ٹریلر کے بریک فیل ہونے سے ہوا،پولیسآٹے سے لدے ٹرک نے رکشے کو ٹکر ماردی،4افراد زخمی،ڈرائیور فرار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ماڈی پور تھانے کے علاقے ماڑی پور گریکس کے قریب ہاکس بے کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے رکشے سمیت متعدد گاڑیوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 23 سالہ عقیل ولد گلزار کے نام سے کی گئی جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 35 سالہ رفیق ولد عظیم، وصی اللہ ولد خیر، 35 سالہ رحمان، 20 سالہ بلال ولد شیرین زادہ، 21 سالہ اکرام ولد عمر خطاب، 19 سالہ رضوان ولد جہانزیب اور 20 سالہ ارشد ولد گل محمد شامل ہیں۔
ایس ایچ او ماڑی پور عنصر اقبال کے قریب ماڑی پور گریکس کے قریب پیش آنے والا حادثہ ٹریلر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔حادثے کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچی اور پولیس نے ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کے ٹریلر کو قبضے میں لے لیا، انہوں نے بتایا کہ حادثے سے متعلق مزید معلومات بھی اکٹھا کی جا رہی ہے ۔سائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا سمنس چورنگی کے قریب رانگ وے جاتے ہوئے آٹے کی بوریوں سے لدے ٹرک نے سیون سیٹر رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی افراد کی فوری شناخت ممکن نہیں ہو سکی، حادثے کے بعد ٹرک موقع سے فرار ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments