ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے آگاہی اور صحت مند طرزِ زندگی ناگزیر ہے ، گورنر

ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے آگاہی اور صحت مند طرزِ زندگی ناگزیر ہے ، گورنر

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ذیابیطس سے بچاؤ، صحت مند طرزِ زندگی اپنانے اور مثبت سماجی اقدار کے فروغ کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

احتیاط علاج سے بہتر ہے ، اس لیے بیماریوں سے بچاؤ کے ساتھ روزمرہ زندگی کی عادات اور رویوں پر توجہ دینا بھی ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈایابیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام عالمی یومِ ذیابیطس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ ذیابیطس محض ایک بیماری نہیں بلکہ ایک ایسا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے معاشرے میں شعور، آگاہی، احتیاط اور اجتماعی ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا ضروری ہے ۔ صحت مند معاشرہ ہی مضبوط اور ترقی یافتہ قوم کی بنیاد ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام میں صحت سے متعلق آگاہی عام کرنے کے ساتھ متوازن طرزِ زندگی، مناسب غذا اور باقاعدہ طبی معائنے کی اہمیت اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ڈایابیٹک ایسوسی ایشن آف جیسے ادارے صحت کے اہم مسائل کو معاشرتی توجہ کا مرکز بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...