سندھ کی تقسیم کے بیانات فوری بند کیے جائیں، اسلم فاروقی

 سندھ کی تقسیم کے بیانات فوری بند کیے جائیں، اسلم فاروقی

کراچی(این این آئی) محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین اور سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے سندھ کی تقسیم سے متعلق حالیہ بیانات اور تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا سلسلہ فوری بند کیا جائے جو صوبے کے عوام کے درمیان ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتے ہیں۔اپنے بیان میں اسلم خان فاروقی نے کہا کہ سندھ نہ صرف پاکستان کے حق میں پہلی قرارداد منظور کرنے والا صوبہ ہے بلکہ باب الاسلام بھی ہے ۔ انہوں نے سندھ کی تقسیم کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی دھرتی صدیوں سے امن، رواداری، صوفیائے کرام کے پیغام اور بھائی چارے کی امین رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...