کراچی کی ترقی بڑے منصوبوں تک محدود نہیں،کرم اللہ وقاصی
کراچی(این این آئی)میئر کراچی کے ترجمان کرم اللہ وقاصی نے کہا ہے کہ کراچی کی تعمیر و بہتری محض بڑے منصوبوں تک محدود نہیں بلکہ گلیوں، سڑکوں، سیوریج، پانی کی فراہمی اور محلہ جاتی سہولیات کی بحالی بھی بلدیاتی کارکردگی کا اہم حصہ ہے۔
ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے عوامی خدمت کے وڑن اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں شہر کے مختلف علاقوں میں بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی اور انفرااسٹرکچر کی بہتری کے اقدامات شہری زندگی میں نمایاں تبدیلیاں لا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments