موسم سرد ہونے لگا، کم سے کم درجہ حرارت 17ڈگری تک گرنے کا امکان
کراچی(این این آئی)شہر میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے اور موسم سرد ہونے کے باعث درجہ حرارت میں کمی آنے لگی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں خنک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 19.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔پیش گوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 45 فیصد رہنے کا امکان ہے ، جبکہ شمال مشرقی اور مشرقی سمت سے 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔دوسری جانب دیہی سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments