اسکولوں سے باہر بچوں کے لیے ڈیجیٹل مائیکرو اسکولز قائم کرنے کا فیصلہ
کراچی (این این آئی)فیڈرل ایجوکیشن فاؤنڈیشن (ایف ای ایف)اور ٹیچ دی ورلڈ فاؤنڈیشن (ٹی ٹی ڈبلیو ایف)نے پاکستان میں اسکولوں سے باہر بچوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم فراہم کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے ہیں۔
معاہدے کے تحت ملک بھر میں ڈیجیٹل مائیکرو اسکولز کا نیٹ ورک قائم کیا جائے گا، جس کا مقصد تعلیمی سہولیات سے محروم علاقوں کے بچوں کو بنیادی تعلیم تک رسائی فراہم کرنا ہے ۔اس شراکت داری کا مقصد ملک میں تعلیمی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک ایسا ادارہ جاتی ماڈل متعارف کرانا ہے جس میں فیڈرل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ملک گیر تنظیمی نیٹ ورک اور نجی شعبے کی قیادت کو ٹیچ دی ورلڈ فاؤنڈیشن کے ڈیجیٹل تعلیمی طریقہ کار کے ساتھ یکجا کیا جائے گا۔ پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔منصوبے کے پہلے مرحلے میں لاہور میں پانچ ڈیجیٹل مائیکرو اسکولز قائم کیے جائیں گے۔ٹیچ دی ورلڈ فاؤنڈیشن اس وقت پاکستان بھر میں 250 سے زائد ڈیجیٹل اسکولوں کے ذریعے 25 ہزار سے زیادہ طلبہ کو تعلیمی سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments