میمن گوٹھ، پیر آباد سے 5ملزم گرفتار، اسلحہ برآمدگی کا دعویٰ

میمن گوٹھ، پیر آباد سے 5ملزم گرفتار، اسلحہ برآمدگی کا دعویٰ

پیر آباد سے گرفتار لیاقت عادی مجرم، پہلے بھی کئی بار جیل جاچکا ہے ، پولیس

کراچی (سٹی ڈیسک)میمن گوٹھ اور پیر آباد سے 5 مبینہ ملزم گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، تھانہ پیرآباد پولیس نے مبینہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم لیاقت ولد عمر واحد کوگرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع کے بعد کارروائی کی، گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ مع ایمونیشن اور نقدی برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق ملنے والی رقم ملزم نے شہریوں سے چھینی تھی، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے ، جو اس سے قبل بھی کئی بار جیل جاچکا۔ ادھر میمن گوٹھ میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں زین العابدین، شایان، اکبر عرف شانی اور راشد رشید شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سے 5عدد پستول، 1عدد رپیٹر، 1عدد 12بور رائفل مع ایمونیشن، چھینے گئے 39 موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ملزم راشد رشید گروہ کی جانب سے چھینے گئے موبائل فونز فروخت کرنے میں بھی ملوث ہے ۔حال ہی میں گرفتار ملزمان نے گونگا گوٹھ میں نجی بینک کے دو ملازمین سے 75 ہزار روپے اور 2 موبائل فون چھینے جبکہ جام گوٹھ روڈ پر شہری سے 1 عدد موٹر سائیکل، موبائل فون اور 10 ہزار نقدی چھینی۔ملزم زین العابدین گرفتاری سے بچنے کیلئے عسکری ادارے کا جعلی کارڈ استعمال کرتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...