صوبائی وزیر کا محکمہ ورکس کے دفاتر کا دورہ، نظم و ضبط بہتر بنانے کی ہدایت

صوبائی وزیر کا محکمہ ورکس کے دفاتر کا دورہ، نظم و ضبط بہتر بنانے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس و جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے نیو سندھ سیکریٹریٹ بلڈنگ کی تیسری منزل پر واقع محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران صوبائی وزیر نے دفتر کے مختلف شعبہ جات، صفائی ستھرائی کی صورتحال، دفتری نظم و ضبط اور مجموعی ماحول کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے دفتری ماحول اور ڈیکورم میں مزید بہتری لانے کے لیے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کیں۔علی حسن زرداری نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری دفاتر میں دفتری آداب (ڈیکورم)، صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام اور سائلین کو ایک بہتر اور منظم ماحول میسر آ سکے ۔ انہوں نے افسران و عملے کو تاکید کی کہ دفتری امور کی انجام دہی میں پیشہ ورانہ معیار کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے اور دفتری انتظامات کو فوری طور پر درست کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...