تجارتی سینٹر میں بم کی اطلاع، بی ڈی ایس نے عمارت کلیئر قرار دے دی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے قریب نجی تجارتی سینٹر میں بم کی اطلاع ملی۔پولیس حکام کے مطابق نجی تجارتی سینٹر کی انتظامیہ کو نامعلوم آئی ڈی سے ایک ای میل موصول ہوئی، ای میل میں عمارت کے اندر بم کی اطلاع دی گئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی، عمارت کو خالی کروالیا گیا اور عمارت میں سوئپنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے عمارت کو کلیئر قرار دے دیا، بی ڈی حکام کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ نے مکمل چیکنگ کے بعد کلیئرنس دے دی۔بی ڈی ٹیم نے معائنے کے دوران سراغ رساں کتے اور ڈیٹیکٹرز کی مدد سے تلاشی لی، سرچنگ کے دوران کوئی دھماکہ خیز مواد یا ڈیٹونیٹنگ ڈیوائس نہیں ملی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments