اسپتال انتظامیہ نے جرمانے میں اضافے کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نواب شاہ کے اسپتال میں کم سن بچے کے آپریشن کے دوران مبینہ طبی غفلت کے معاملے پر ڈاکٹر نعیم بھٹی اور اسپتال انتظامیہ نے سیشن عدالت کی جانب سے جرمانے میں اضافے کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈاکٹر اور اسپتال انتظامیہ پر ایک، ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا تاہم درخواست گزار ڈاکٹر نعیم بھٹی نے کمیشن کے فیصلے کو سیشن عدالت میں چیلنج کیا تاہم سیشن جج جنوبی نے کمیشن کے فیصلے میں جرمانے کی رقم بڑھا کر ڈاکٹر اور اسپتال انتظامیہ پر 10، 10 لاکھ کردی تھی۔ ڈاکٹر نعیم بھٹی اور اسپتال انتظامیہ نے سیشن جج کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے جرمانے میں اضافے کو چیلنج کیا ۔ سماعت کے دوران ہیلتھ کیئر کمیشن، اپیل کنندگان کے وکیل، متاثرہ بچہ اور اس کی والدہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ والدہ میر زادی نے بتایا کہ بچے کو ہرنیا کا آپریشن کروانے کے لیے نواب شاہ کے اسپتال میں داخل کرایا تھا، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ مبینہ ڈاکٹر کی غفلت کے باعث بچہ جنسی طور پر معذور ہوگیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments