شیر شاہ سوری روڈ کے معاملے پرکے ڈی اے افسران کوشوکاز نوٹس

شیر شاہ سوری روڈ کے معاملے پرکے ڈی اے افسران کوشوکاز نوٹس

کمرشل حیثیت منسوخی کی وجہ نہیں بتائی، تاخیر کیوں ہوئی ہے ، سندھ ہائی کورٹکے ڈی اے کمرشل حیثیت خاتمے کے فیصلے میں بے اختیار، وکیل درخواست گزار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ضلع وسطی میں شیر شاہ سوری روڈ کی کمرشل حیثیت منسوخ کرنے کے معاملے پر جواب جمع نہ کرانے پر کے ڈی اے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے اور ڈائریکٹر اربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے تاخیر کی وضاحت طلب کرلی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر عابد زبیری نے مؤقف اختیار کیا کہ شیر شاہ سوری روڈ کو 2018 میں کمرشل قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد وہاں کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر شروع کی گئی۔ تاہم جنوری 2026 میں کے ڈی اے نے کمرشل قرار دینے کا فیصلہ منسوخ کردیا۔

بیرسٹر عابد زبیری نے مؤقف اختیار کیا کہ کے ڈی اے کو کمرشل حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں تھا اور مئی میں وفاقی آئینی عدالت نے بھی اس فیصلے کو غیرقانونی قرار دے دیا تھا۔ اس کے باوجود متعلقہ حکام درخواست گزار کو تعمیرات کی اجازت نہیں دے رہے ۔ کے ڈی اے کے وکیل خورشید جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ حکام کو عدالتی احکامات سے آگاہ کردیا گیا ہے اور جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت دی جائے ۔ عدالت نے کے ڈی اے کے وکیل کی مہلت دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جواب جمع نہ کرانے پر متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیے اور ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے سمیت ڈائریکٹر اربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے تاخیر کی وضاحت طلب کرلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...