محراب پور : ٹریکٹر سے گری بچی ٹرک تلے کچل کر جاں بحق
محراب پور(نمائندہ دنیا)کوٹری کبیر پولیس چوکی کی حدود میں قومی شاہراہ کوٹری کبیر اسٹاپ پر ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر بچی ریحانہ بنت مرحوم محمد بخش لاکھو ٹرک سے کچل کر جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق لڑکی بھریا روڈ کی رہائشی تھی جواہل خانہ کیساتھ رانی پور سے گھر واپس جا رہی تھی، لاش ورثاء حوالے کر دی گئی، درس تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ پر ٹول پلازہ کے قریب مدرسے سے پڑھ کر گھر جانے والا طالبعلم ٹرالر کی زد میں آکر زخمی ہو گیا جسے نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا،مٹھل آباد اسٹاپ پر ڈمپر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments