روہڑی:اتائیوں، غیر قانونی طبی مراکز، لیبز کیخلاف کارروائی، متعدد سیل

روہڑی:اتائیوں، غیر قانونی طبی مراکز، لیبز کیخلاف کارروائی، متعدد سیل

اسسٹنٹ کمشنر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن، ٹیم کی مختلف علاقوں میں کارروائیعوامی شکایات پرایکشن، انسانی جانیں بچانے کیلئے کارروائی جاری رہے گی، کاشف سومرو

روہڑی (نمائندہ دنیا)روہڑی اور گردونواح میں اتائیوں اور غیرقانونی طبی مراکز کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے متعدد میڈیکل سینٹرز، کلینکس اور لیبارٹریاں سیل کر دی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر روہڑی عروۃ الوثقیٰ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سکھر ڈویژن کاشف سومرو کی سربراہی میں مشترکہ ٹیم نے علی واہن، پیارو واہ، فقیرآباد اور سنگرار کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ۔ کارروائی کے دوران علی واہن میں قائم پاکستان میڈیکل کمپلیکس کی او پی ڈی اور آپریشن تھیٹر کو سیل کر دیا گیا، جبکہ الشفا کلینک کی لیبارٹری بھی بند کر دی گئی۔

اسی طرح فقیرآباد میں اصغر علی آرائیں، اسد علی چاچڑ، وحید علی چانڈیو اور عبداللطیف منگریو سمیت دیگر کلینکس کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کر دیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کاشف سومرو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتائیوں اور غیرقانونی طبی مراکز کے خلاف عوامی شکایات موصول ہونے پر کارروائی کی گئی ہے ۔ شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ایسے مراکز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...