میرپور خاص:قتل کا ملزم بری، عدالتی احاطے میں مخالفین کا جھگڑا
پولیس فوری متحرک، ڈی ایس پی سٹلائٹ بھاری نفری کے ساتھ پہنچ گئےبروقت کارروائی پرصورتحال کنٹرول، ملزم اصغر کوحفاظتی حصار میں روانہ کیا
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)قتل کیس میں نامزد ملزم ملک اصغر باعزت بری ہونے پرعدالتی احاطے میں مخالف فریق نے جھگڑا کردیا، پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا،تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے تھانہ دلبر مہر میں درج قتل کے مقدمے (دفعہ 302) میں نامزد ملزم ملک اصغر کو گواہوں کے بیانات اور فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد بری کرنے کا حکم دیدیا، ملزم ملک اصغر کا تعلق یونین کونسل جھڑبی سے بتایا جاتا ہے جو کافی عرصے سے مذکورہ مقدمے میں عدالتی کارروائی کا سامنا کر رہے تھے۔
عدالت کی جانب سے بریت کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد ملزم کے اہل خانہ اور حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی دوسری جانب ملزم کی بریت کے فیصلے کے بعد عدالت کے احاطے میں مخالف فریقین کے درمیان مبینہ جھگڑے کی اطلاع پر پولیس فوری حرکت میں آگئی۔ ایس ایس پی میرپورخاص ساجد امیر سدوزئی کی ہدایت پر ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن اور پولیس افسران و اہلکاروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا، جس کے باعث کسی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ممکن ہوگیا بعدازاں پولیس نے بری ہونے والے ملزم ملک اصغر کے حامیوں کو حفاظتی حصار میں عدالت کے احاطے سے بحفاظت روانہ کیا، پولیس ذرائع کے مطابق امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے عدالت کے احاطے میں اضافی پولیس نفری تعینات کردی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments