غیر قانونی تعمیرات، چھ ماہ میں 5 ہزار سے زائد شکایات درج

غیر قانونی تعمیرات، چھ ماہ میں 5 ہزار سے زائد شکایات درج

شرقی میں 1880، وسطی 1432اور جنوبی میں 638مقامات کی نشاندہیڈی جی ایس بی سی اے کا نوٹس، کارروائی کا حکم،رپورٹ طلب کرلی،ترجمان

کراچی(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کے دعوؤں کے باوجود خلافِ ضابطہ تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں رہائشی مکانات پر اضافی منزلیں اور فلیٹس تعمیر کیے جا رہے ہیں جبکہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے )کو پانچ ہزار سے زائد مقامات پر غیر قانونی تعمیرات سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں، تاہم اس کے باوجود تعمیراتی سرگرمیاں رک نہیں سکیں ۔ایس بی سی اے کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران شہریوں نے پانچ ہزار سے زائد مقامات پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف تحریری شکایات درج کرائیں۔

ان میں سب سے زیادہ شکایات ضلع شرقی سے موصول ہوئیں جہاں 1,880 مقامات کی نشاندہی کی گئی۔ ضلع وسطی میں 1,432، ضلع جنوبی میں 638 اور ضلع کیماڑی میں 25 مقامات پر مبینہ غیر قانونی تعمیرات کی شکایات درج ہوئیں جبکہ ملیر اور کورنگی میں بھی سینکڑوں مقامات پر ایسی تعمیرات کی شکایات سامنے آئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق عارضی طور پر تعینات ڈی جی ایس بی سی اے ڈاکٹر وسیم شمشادسے مؤقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا، تاہم انہوں نے فون وصول نہیں کیا۔دوسری جانب ایس بی سی اے کے ترجمان نے ڈی جی ایس بی سی اے ڈاکٹر وسیم شمشاد نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت کی اور جمعہ کو پیش رفت رپورٹ طلب کی ۔ اس سلسلے میں اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...