ٹنڈو آدم:آٹے کا شدید بحران، 180روپے کلو فروخت ہونے لگا
ٹنڈو آدم (نمائندہ دنیا)ٹنڈوآدم میں آٹے کا بحران شدید ہوگیا، دکاندار و آٹا چکی مالکان 170 سے 180روپے کلو تک فروخت کرنے لگے ۔۔۔
فلور ملز و چکی مالکان کی جانب سے گورنمنٹ کے مقرر1450 روپے دس کلو آٹے کے ریٹ پر انتظامیہ عمل درآمد کرانے میں ناکام ہے ، جماعت اسلامی کے رہنما عریف اللہ انصاری، میزان ویلفیئر کے عارف انصاری، کامران نے کہاکہ ٹنڈوآدم میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے ، مہنگائی کی چکی میں پستے عوام کوحکمرانوں نے مزید اذیت میں مبتلا کردیا ہے جبکہ آٹے کی بڑھتی قیمتوں سے غریب و متوسط طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments