گوجرہ: کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، دو افراد شدید زخمی
گوجرہ (نمائندہ دنیا ) کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
فیصل آباد کے رہائشی میاں خلیل اور عبدالقادر کار نمبر BKM124 میں سوار ہو کر فیصل آباد کی طرف جا رہے تھے کہ نواں لاہور کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے ، جس کے نتیجے میں دونوں کار سوار شدید زخمی ہو گئے ۔ انہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments