سانگھڑ اور پڈعیدن میں 2نوجوان قتل، دو ملزم گرفتار
2ماہ سے لاپتہ سانگھڑ کے نوجوان کی بوری بند لاش سیم نالے میں پھینکنے کاانکشافمحراب پور کے قریب وین ٹرالی سے ٹکراگئی، 3جاں بحق، 8افراد زخمی ہوگئے
اندرون سندھ (نمائندگان)دو نوجوانوں کوقتل اور ایک کو زخمی کردیا گیا، جبکہ حادثے میں 3افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ سانگھڑ کے نواحی علاقے شاہپور سے دو ماہ قبل لاپتا نوجوان کو مبینہ قتل کرکے بوری بند لاش سیم نالے میں پھینکنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ پولیس نے زیرِ حراست دو ملزمان آدم کیریو اور احمد کیریو کے دورانِ تفتیش مبینہ اعتراف کے بعد ان کی نشاندہی پر سیم نالے سے مقتول کی لاش کی باقیات برآمد کرلی ہیں۔ پولیس کے مطابق برآمد باقیات کی شناخت مقتول کے بھائی نے کپڑوں اور لاکر کی چابی کی مدد سے کی۔ دوسری جانب زیرِ حراست ملزمان نے میڈیا کے سامنے بھی قتل کا اعتراف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے نوجوان کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔ پڈعیدن کے گاؤں عبدالکریم راجپر کے پاس سڑک کنارے کھڑے دو نوجوانوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی،جس میں عبد القیوم ولد حکیم شراورمحمد موسیٰ ولد اللہ بخش شرشدید زخمی ہوگئے ، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم عبد القیوم شر راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،زخمی محمد موسیٰ ولد اللہ بخش شر کو تشویش ناک حالت کے باعث نواب شاہ اسپتال میں طبی امداد بعد علاج کیلئے کراچی منتقل کیا گیا۔ محراب پور کے قریب مہران وے پرڈوم وین پتھروں سے بھری ٹرالی سے ٹکراگئی، حادثے میں 55 سالہ وین ڈرائیور وقاص منگو ولد فوجی اصغر منگو، مسمات مریم زوجہ فیض محمد ناریجو اور فہمیدہ دختر مولا بخش ناریجو جاں بحق اور رضوان، محمد ارشاد، کونج،بسمہ، طیبہ،مسمات انیلاں ودیگر زخمی ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments