امریکہ ،طالبان معاہدہ تاریخ سازاور خوش آئند:اسلم اقبال

امریکہ ،طالبان معاہدہ تاریخ سازاور خوش آئند:اسلم اقبال

میڈیکل بورڈ کو میاں نواز شریف کے علاج کے حوالے سے رپورٹس نہیں دی جا رہیں

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور(سیاسی رپورٹر سے ،ہیلتھ رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میا ں اسلم اقبال نے کہا امریکہ او رطالبان کے مابین طے پانے والا معاہدہ تاریخ ساز اور خوش آئند ہے او راس سے خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا ،پٹرول کی قیمتو ں میں حالیہ کمی کے باعث اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید کم ہوں گی ،رمضان المبارک کے دوران عوام کو ایک بڑا ریلیف پیکیج دیاجائے گا ۔انہوں نے ان خیالات کااظہارالحمرامیں سکول کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا حکومت نے نوازشریف کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے آئین اور قانون کے تحت کئے گئے فیصلے کو تسلیم کیا لیکن ن لیگ اس معاملے میں مسلسل غلط بیانی کررہی ہے ،جس میڈیکل بورڈنے انہیں باہر جانے کی اجازت دی اب اسی میڈیکل بورڈکو ان کی لندن میں علاج معالجے کے حوالے سے مطلوبہ رپورٹس فراہم نہیں کی جارہیں،ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور ہر موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں ، کوروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر 10 روپے والا عام ماسک 200 روپے میں فروخت ہورہاہے ۔صوبائی وزیر نے کہا کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ اس سے لڑنا ہے اور عوام کو وائر س سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر سے آگاہی دینا ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں