عید قربان کی آمد، خشک ا ور سبزچارہ مہنگے ہو گئے
کھل، ونڈا، چوکر ،توڑی،چنے ، جئی، مکئی اورجنتر کی قیمت کئی گنا بڑھ گئی
لاہور (خبر نگار)عید الاضحی کے قریب آتے ہی جانوروں کے چارے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ کورونا سے جہاں جانوروں کے چارے کے سٹالز نہ لگ سکے وہیں شہر میں سبز و خشک چارے کی سپلائی بھی مشکل رہی۔چارہ پچھلے سال کی نسبت اس سال مہنگا فروخت ہو رہا ۔کھل40 کے بجائے 70 روپے کلو، ونڈا30 کے بجائے 60 ، چوکر 35 کے بجائے 50 ،توڑی 15 کے بجائے 30 ،چنے 80 کی جگہ 120 ، گندم 35 کی جگہ 60 ،دلیہ40 کے بجائے 60 ،چھلکا45 کے بجائے 70، جو 40 سے بڑھ کر 60 ، جئی25 کے بجائے 40 روپے کلو بکنے لگی۔ سبز چارے میں مکئی 8 ، جنتر 12 روپے کلو فروخت ہو رہاہے ۔خریدار وں کا کہنا ہے چارہ انتہائی مہنگا ہو چکا ہے ۔دکانداروں کا کہنا ہے چارے کی قیمت میں اضافہ ہوا اور سپلائی بھی مشکل ہے جس کی وجہ سے مہنگا فروخت کر نا پڑ رہا ہے ۔