مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھانے کیخلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس

مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھانے  کیخلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس

ہائیکورٹ نے مرغی کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور جواب طلب کرلیا

لاہور(کورٹ رپورٹر)درخواست میں بتایا گیا کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے ، قیمتیں مقرر کرنے کا نظام پرائیویٹ لوگوں کو دیدیا گیا۔درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیاکہ رمضان کا مہینہ آنیوالا ہے اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں