چکن ایک بار پھر 10 روپے کلومہنگا،قیمت 316 گئی
طلب و رسد میں فرق ہونے سے چکن ایک بار پھر 10 روپے کلو مہنگا ہوگیا
لاہور( اکنامک رپورٹرسے ) قیمت 306 سے بڑھا کر 316 روپے کلو کردی گئی۔اسی طرح زندہ برائلر 7 روپے کلو مہنگا کردیا گیا ، جس سے ہول سیل زندہ برائلر 210 روپے کلو،پرچون مارکیٹ میں زندہ برائلر 218 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے ۔ ـ واضح رہے کہ گزشتہ پانچ روز میں برائلر کی قیمتوں میں کمی کا رجحان تھا جس کے باعث مرغی کا گوشت57 روپے کلو تک سستا ہوا لیکن اب ایک بار پھر قیمت میں اضافہ ہوگیا ـ۔